رہنما پی ٹی آئی اور ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ،طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا “میرا اورعامر لیاقت کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اورہم نے گھرپرہی قرنطینہ کرلیا ہے”طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پراپنے فالوورز کو اس حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے دعاوں کی درخواست بھی کی ہے۔
طوبیٰ نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا “اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے، اللہ پاک ہر ایک کو شفا دے”۔طوبیٰ نے کیپشن میں قرآن پاک کی سورة الشعراءکی 80 ویں آیت بھی لکھی جس کا ترجمہ ہے ” اورجب میں بیمارہوتا ہوں تووہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے”۔