چائے پراٹھا آئس کریم ۔۔۔ پاکستانی نوجوان نے بنائی ایسی آئس کریم کے سب حیران رہ گئے

image

پاکستان میں صبح کے ناشتے میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یا یوں کہہ لیجیے کہ پاکستان کے ہر گھر کا روایتی ناشتہ کونسا ہے؟ یقیناً اس کا جواب ہوگا چائے اور پراٹھا ،مگر کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ دودھ اور پتی سے بنی آئسکریم اور پراٹھے سے بنی کون بھی ہو سکتی ہے؟ پاکستان کے ایک نوجوان نے یہ سب حقیقت کر دکھایا ہے اور اپنے اس فن سے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
ٹوئیٹر پر اویس صدیقی نامی ایک نوجوان نے چائے اور پراٹھے کو کھانے کا ایک نیا طریقہ متعارف کروایا- انہوں نے دودھ، پتی، چینی اور مصالحے سے بنی مصالحہ چائے فلیور والی آئسکریم اور چینی ملا کر بنایا ہوا میٹھا پراٹھا آئسکریم کی کون کے طور پر استعمال کر کے ایسی آئسکریم بنا کر ایک منفرد تصویر پوسٹ کی- اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ چائے پراٹھا اب نئے انداز میں ،دودھ پتی مصالحہ چائے سے بنی آئسکریم اور چینی سے لیس پراٹھا،َ
جس کے بعد کچھ ہی دیر میں یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تبصرے کئے ،کسی نے نوجوان کی اس انوکھی کوشش کو سراہا اور اسے پسند کیا تو کسی نے اسے عجیب و غریب کامبو قرار دیا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US