شادی کی رسموں میں ایک اور رسم کا اضافہ

image

شادی کی رسموں میں ایک اور رسم کا اضافہ ہوگیا، دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ماسک پہنا کر شادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

عموماً شادی کی تقریبات پر دلہن کے ہاتھ میں پیسے دینا، جوتا چھپائی اور دیگر رسومات نبھائی جاتی ہیں لیکن ایک شادی کے موقعے پر حیرت انگیز رسم کا اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرتے ہوئے دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو فیس ماسک پہناتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب دیکھی جا رہی ہے اور صارفین ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو ملائحظہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US