اس کبوتر کی قیمت 24 کروڑ ۔۔ یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین کبوتر کیوں ہے؟

image

اہم عہدوں پر فائز افراد کی حفاظت کے کئے گارڈ مامور کیئے جاتے ہیں ، ہیرے زیورات جیسی قیمتی چیزوں کی حفاظت کے لئے بھی ہم نے سیکیورٹی گارڈز تعینات دیکھیں مگر کیا آپ نے سوچا ہے کہ کبوتر کے لئے بھی سیکیورٹی گارڈ ہو سکتے ہیں ؟

ہم بات کر رہے ہیں دنیا کے سب سے مہنگے کبوتر کی جس کی قیمت اس وقت 15 لاکھ ڈالر یعنی 22 کروڑ روپے ہے اور اس خاص نسل کے کبوتر کی حفاظت پر گارڈ بھی مامور ہیں۔

یہ کبوتر دنیا کا مہنگا ترین کبوتر ہے ،آخر اس کی اتنی قیمت اور مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم میں کبوتروں کو فضائی مقابلوں کے لئے تربیت دینے والے کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔ اس کبوتر کی اتنی اہمیت اس لئے ہے کہ پرواز کے مقابلوں میں اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے مقابلے جیت کر اپنے مالک کو لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔




یہ مادہ کبوتری ہے جس کا نام کِم ہے ،کبوتر کے مالک ہوک وان ڈی نے اس کو بیچنے کا اعلان کیا۔اس قیمتی کبوتر کے لئے پہلے13لاکھ کی بولی لگائی گئی تھی جس کے بعد حال ہی میں اس کی قیمت 15 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے ، توقع ہے کہ یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔ کبوتروں کے ماہر نے کِم کے علاوہ بھی اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کبوتر کی حفاظت کے لیے باقاعدہ سیکیورٹی کمپنی کی خدمات لی گئی ہیںاور اس کمپنی کے یہ گارڈ مستقل اس کبوتر کی حفاظت کرتے ہیں ۔ واضح رہے نومبر کو اس کبوتر کی بولی حتمی طور پر ختم کردی جائے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US