کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ شاپنگ کے لئے سپر اسٹورز اور مارکیٹوں کا رخ کر رہی ہے مگر انہیں یہ نہیں معلوم کہ وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ:
'' گروسری اسٹورز میں مختلف اشیاء کی پیکجنگ پر کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے۔ اور یہاں کے دروازوں، ان کے ہینڈلز، کریڈٹ کارڈ مشینز، اسٹئیر کیس اور چپس کے پیکٹس پر بھی موجود ہو سکتا ہے۔''
انہوں نے مذید بتایا کہ:
'' صرف ان ہی چیزوں پر نہیں مارکیٹ یا اسٹورز میں ہر جگہ کورونا کا خدشہ ہے کیونکہ یہاں ہر کوئی اندر آتا ہے اور چیزوں کو چھوتا ہے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں کے ذریعے وہ جراثیم ایک سے دوسرے شخص میں مبتلا ہونے کا براہِ راست امکان ہے''۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ:
• گروسری اسٹورز میں شاپنگ کے دوران چہرے پر ماسک پہنیں اور یہاں سے باہر نکلنے تک ماسک لگائے رکھیں۔
• لوگوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھ کر چلیں۔
• سینیٹائزر اور ہینڈ سوپ کا استعمال کریں۔
• گھر پہنچ کر نیم گرم پانی اور صابن سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں۔