بھارتی فوج باز نہ آسکی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری کو شہید جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا ،
پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔
واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال کے دوران 2660 سے زائد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں اب تک 20 سے زائد بے گناہ شہری شہید جبکہ 203 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔