معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک دینی محفل میں رزق کی تنگی کے حوالے سے تفصیلی بیان دیا، ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لوگ طویل عرصوں تک لمبے وظیفے پڑھ رہے ہیں کہ شاید اس عمل سے ان کا کاروبار چمک اٹھے اور رزق روزی میں برکت پیدا ہوسکے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ کئی مسائل درپیش رہتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے بیان میں کہا کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ میں چاہتا ہوں کہ میری روزی کھل جائے جس کے بعد حضرت محمد ﷺ نے جواب میں فرمایا کہ تو باوضو رہا کر تیرا رزق کھل جائے گا۔
مزید اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کیا باتیں کیں ویڈیو بیان سنیں۔