آن لائن شاپننگ کرنے کا رجحان آجکل چونکہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور ہر دوسرے دن لاکھّوں لوگ آن لائن اشیاء کے آرڈربکنگ کرواتے ہیں اور اب تو ان آن لائن ویب سائٹس پر سستے شاپنگ کی زبردست اور یقین نہ کرنے والی سیل بھی لگائی جاتی ہے جس سے کوڑوں لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں وہیں ہزاروں اپنی قمست کو رو رہے ہوتے ہیں ۔
اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ آن لائن ویب سائٹ پر دکھایا جانے والا وہ سیپمل جس کو دیکھ کر انہوں نے آرڈر پیلس کیا تھا ، جب وہ آرڈر ان کے گھر پر ڈیلیور ہوا تو وہ ہر گز ویسا نہیں تھا جیسا تصویر میں دکھایا گیا تھ
اگر آپ کے ساتھ بھی آن لائن شاپننگ کا دھوکہ ہو گیا ہے تو جانیں وہ طریقے جن سے آپ آئندہ ہوشیار ہو جائیں گے اور فوری طور پر یہ اقدامات بھی کریں گے:
اقدامات:
* سب سے پہلے جس ویب سائٹس سے آرڈر کیا تھا اس کو رپورٹ کریں، مطلوبہ نمبر پر کال کریں ان کو شکایت بتائیں۔
* جس ڈیلیوری سروس کے ذریعے بھیجا گیا، اپنے علاقے میں اس پارسل سروس کے آفس میں جا کر فراڈ کی شکایت دیں، پیسے واپسی کا مطالبہ کریں، آرڈر پلیس کرنے والے کی معلومات جاننے کی کوشش کریں۔
* ویب سائٹ کے پیج پر جا کر اپنے کمنٹس اور تبصرے لازمی دیں۔
* کسی بھی قسم کی چیز کو آرڈر کرنے سے پہلے اس کے ریویوز بھی جان لیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ مختلف لوگوں کو اس پراڈکٹ سے کچھ فائدہ بھی ہوا یا نہیں۔