روزانہ نہانا ایک اچھی عادت ہے اس سے جسم میں بھی تازگی آ جاتی ہے اور دماغ بھی ذرا فریش ہوجا تا ہے۔ لیکن اگر نہانے کے دوران چند غلطیاں ہو جائیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
• بہت زیادہ نہانا
روزانہ نہائیں مگر زیادہ دیر تک نہانے کے نتیجے میں جلد پر موجود صحت کھال خشک اور کھردری ہو سکتی ہے۔ جس سے جلدی مسائل ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ جلد پر پانی کی زیادتی بھی بڑے خطرناک مسائل پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔ جیسا کہ اکثر لوگوں کی ہر وقت کھال اترتی رہتی ہے اور کسی سے مصافحہ کریں تو ہاتھ میں سے پانی نکلنے لگتا ہے۔
• صابن کا غلط استعمال
ماہرین کہتے ہیں کہ :
'' لوکل صابن جن میں بہت زیادہ خؤشبو ہوتی ہے وہ جلد کی اوپری سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا اگر آپ نہانے کے لئے باڈی واش کا استعمال کریں تو یہ زیادہ مفید ہے۔ صابن میں استعمال ہونے والے کیمیکلز آپ کی جلد کے فولیکلز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے نتیجے میں سوزش یا جلن رہنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔
جسم کے تمام حصوں کو صابن سے صاف کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا استعمال بغلوں، دونوں پاؤں، دونوں ہاتھوں اور چہرے تک محدود رکھنا چاہیے۔
• کھولتا ہوا پانی
گرم پانی سے نہائیں لیکن کھولتے ہوئے پانی کو سر اور جسم پر ہر گز نہ ڈالیں، ہمیشہ معتدل پانی کا ہی استعمال کریں۔ گرم پانی جسم کے درجہ حرارت کو بڑھا دیتا ہے جس سے سر پر ڈالنے کی وجہ سے اعصابی نظام متاثر ہو سکتا ہے۔
جلد کی حفاظت کے لیے ماہرین 5 سے 10 منٹ تک نیم گرم پانی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں۔
• بالوں کو زیادہ دھونا
بالوں کو زیادہ دھونے سے گریز کریں، ہفتے میں دو بار شیمپو کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے بال جتنے زیادہ نم ہوں گے، اتنے ہی جلدی خراب اور بے جان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ بال جھڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بہت زیادہ پانی میں بال رہتے ہیں ۔ یہ یقیناً ایک حیران کن بات ہے، مگر پانی میں شامل نمکیات اور کلورین کی مقدار بالوں کی جڑیں کمزور کرنے میں ایک مثبت کردار ادا کرتا ہے۔