گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 24 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں۔
غیر حتمی غیر سکاری نتائج کے مطابق 10 نشستوں پر پی ٹی آئی ، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار ،3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک نشست کے ووٹنگ کے عمل کو امیدوار کے انتقال کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے، ووٹنگ کے عمل کے لئے 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے والی جس پارٹی نے 13 یا اس سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی وہی پارٹی قانون ساز اسمبلی اور اپنا وزیراعلی مقرر کروا سکے گی ۔
| پارٹی |
نشست |
| پی ٹی آئی |
10 |
| آزاد |
7 |
| پیپلز پارٹی |
3 |
| پاکستان مسلم لیگ ن |
2 |
| جے یو آئی ف |
0 |
| ایم ڈبلیو ایم |
1 |