پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا ۔۔۔ ایک نہیں بلکہ تین بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے والے شخص کی کہانی، اب چوتھی دلہن کی بھی تلاش جاری

image

دور حاضر میں جہاں ایک شادی کرنا اور اسے نبھانا مشکل ہوگیا ہے وہیں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ کام کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔

عموماً جن حضرات کی دو شادیاں ہوئی ہوتی ہیں ان کی بیگمات ایک ساتھ رہنا گوارا نہیں کرتیں بلکہ شوہر انہیں علیحدہ گھر فراہم کرتا ہے لیکن یہ شخص جس نے تین شادیاں کیں وہ اپنی تینوں بیگمات کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے۔

سیالکوٹ کے شہری عدنان نے اس مثال کو حقیقت میں تبدیل کر دکھایا۔ انہوں نے محض 22 برس کی عمر میں تین شادیاں کیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی یہ تینوں بیگمات الگ الگ گھروں میں نہیں بلکہ ایک ساتھ ایک ہی گھر میں مقیم ہیں ۔ان تینوں بیگمات کی دوستی اتنی پکی ہے کہ وہ مل کر اپنے شوہر کے لیے اب چوتھی دلہن ڈھونڈ رہی ہیں۔

ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان عدنان نے بتایا کہ وہ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کی تین بیگمات ہیں جن کے نام سنبل ،شبانہ اور شاہدہ ہیں اور تینوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور یہ تینوں مل کر اب ان کے لیے چوتھی بیوی ڈھونڈ رہی ہیں۔

تین بیویوں کو ایک ساتھ ایک چھت کے نیچے رکھنا اور پھر ان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنا یقیناً آسان کام نہیں لیکن عدنان کی خوشحال ازدواجی زندگی کو دیکھ کر یہ بات سچ لگتی ہے کہ گھر کا سکون عورت کے ہاتھ میں ہے چاہے تو گھر کو جنت بنادے اور چاہے تو کھنڈر۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عدنان نے بتایا کہ ان کی تینوں بیگمات مل جل کر رہتی ہیں اور گھر کے سارے کام بھی مل بانٹ کر انجام دیتی ہیں۔ عدنان کی یہ تینوں بیگمات اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتی ہیں کیونکہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اکثر ان کی بیگمات ان سے اس بات پر لڑائی کرتی ہیں کہ عدنان آپ شاہدہ کو ٹائم نہیں دیتے، شاہدہ کہتی ہے کہ آپ شبانہ کو ٹائم نہیں دیتے اور شبانہ کہتی ہے کہ آپ سنبل کو ٹائم نہیں دیتے۔

اپنے بچوں کے بارے میں عدنان نے بتایا کہ ان کی سنبل سے تین بیٹیاں اور شبانہ سے ایک بیٹی ہے۔

اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اچھے رشتے آئے تو وہ قبول کرتے گئے۔ عموماً مردوں کے لئے تو ایک بیوی درد سر بن جاتی اور اس کے ناز نخرے اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس پر عدنان کا تین بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنا کیسے ممکن ہوا اس بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں تینوں اچھی شریک حیات ملی ہیں اور انہیں اپنی بیگمات سے بہت زیادہ پیار ہے۔

اپنے نکاح کے بارے میں عدنان کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا، اس کے بعد دوسرا نکاح 20 برس کی عمر میں جبکہ تیسرا ایک سال پہلے ہی انجام پایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US