جب ہم سفر کرتے ہیں تو سڑکوں پر بھی نظر تو ضرور پڑتی ہے اور اکثر ہمیں سڑکوں کی وجہ سے راستے بھی یاد رہ جاتے ہیں کیونکہ یہ سڑکیں سالوں سے ایک جیسی ہی ہوتی ہیں اور اگر بظاہر ان میں کوئی تبدیلی آجائے تو اس کا عکس پھر بھی ذہن میں ہوتا ہی ہے۔
لیکن اگر سڑک غائب ہو جائے تو ۔۔؟
دنیا میں لوگوں کے گم ہونے یا چیزوں کے غآئب ہونے کی بہت سی باتیں آپ نے سنی ہوں گی، لیکن ایک سڑک ایسی بھی ہے جو دن میں صرف دو مرتبہ کھلتی ہے عہ بھی کچھ گھنٹوں کے لئے اور اس کے بعد وہ غائب ہو جاتی ہے، یعنی اگر صبح اس سڑک سے گزریں اور نشانی رکھیں کہ واپسی اسی راستے سے جائیں گے تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
فرانس میں پیسج ڈو گویس (Passage Du Gois ) نامی ایک سڑک ایسی ہے جو پانی کے درمیان میں ہے یعنی اس کی دونوں میں سمندر اور درمیان میں سڑک ہے جس پر گاڑیوں کی آمدورفت دن بھر چلتی ہی رہتی ہے لیکن صرف اس وقت جب یہ موجود ہوتی ہے۔
بظاہر یہ شاہراہ ایک عام شاہراہ ہے ، مگر یہ شاہراہ نایرموٹیر جزیرہ کو فرانس سے ملاتی ہے.
سمندری لہروں کی وجہ سے یہ شاہراہ ٤ میٹر تک پانی میں ڈوبی رہتی ہے اور آمدو رفت کے لیے یہ شاہراہ صرف دن میں دو دفعہ استعمال میں آتی ہے۔ اور باقی وقت یہ سڑک پانی میں ۱۳ سے ۱۵ فٹ تک ڈوبی رہتی ہے جس کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ سڑک غائب ہوگئی ہے اور جب پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے اور سڑک اپنی اصل حالت میں آجاتی ہے تو یہ ہر گز پتہ نہیں چلتا کہ یہ سڑک دن میں غآئب بھی ہوجاتی ہے۔