لاہور کتنے حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے ؟ جانیئے

image

انتظامی امور کی بہتری کے لئے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ،کام کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کا کی تجویز دی گئی تھی مگر اس تجویز کو کمشنر لاہور نے مسترد کردیا تھا تاہم اب لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق لاہور کو دو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے کام کا آغاز کردیا ہے ۔

فیصلے کے مطابق شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں اب انتظامی اور مالی طور پر ہر کام متعلقہ حصے کے سپرد ہوگا ۔

واضح رہے کہ تحصیل فیروزوالا کو بھی ڈسٹرک لاہور میں شامل کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس پر ابھی کوئی حتمیٖ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US