کورونا وبا: سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکم نامہ جاری، شادی ہال، بازار سمیت کون کونسے مقامات پر پابندی لگا دی گئی؟َ

image

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے قہر ڈھا دیا جس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انڈور شادی ہالز، جم ، تھیٹر اور مزارات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ کی جانب سے آؤٹ ڈور ڈیلیوری کی جاسکے گی، ریسٹورنٹ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانیں کھلیں گی۔

‏نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تمام سرکاری اور نجی دفاتراور پبلک مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار، ماسک نہ پہنے کی صورت میں جرمانہ عائد ہوگا۔

‏نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام سرکاری اورنجی دفاترمیں ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی جائے، ‏50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پرکام کرینگے۔

علاوہ ازیں حکم نامے کے مطابق بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ‏کھلے مقامات پر شادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہو سکیں گے، ‏شادی کی تقریب رات 9 بجے ختم کرنا ہوگی، ‏شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی، ‏کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں 31 جنوری تک 2021 تک لاگو رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US