بیٹی کی شادی سے قبل باپ کو معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے اور یہ آخری سٹیج ہے۔ طبیعت ناساز ہونے اور شدید تکلیف کے باعث بھی باپ نے بیٹی کی شادی میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی اور دھوم دھام سے بیٹی کی شادی کی۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک مشہور فوٹوگرافر کے پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ ہوئی اور خوب وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں لڑکی کے باپ نے کہا ہے کہ: '' ایک ستارہ ہے میری بیٹِ جس نے ہماری زندگی میں خوشیوں کو بھر دیا اس کا نام لائبہ ہے اور سعد بن شہزاد کے ہاتھوں میں اپنی بیٹی کا ہاتھ سونپا ہے۔ اور آپ کو یاد ہو گا کہ بیٹی کا ہاتھ سونپتے وقت میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ ہر کسی نے ایک دن مرنا ہے سب نے جانا ہے اور مجھ جیسے انسان کو کڑواہٹ ( کینسر کے آخری اسٹیج کی وجہ ) سے جانا ہے ۔ مگر میں خوش ہوں اپنی بیٹی کے لئے میں نے اس کی شادی کی تمام تقریبات کو بہت دل سے بھرپور طرح سے انجوائے کیا۔ اللہ ان کی جوڑی سلامت رکھے میری بیٹی کے نصیب میں بھی ویسے ہی خوشیاں خدا عطا کرے جیسے اس نے مجھے لائبہ کی صورت میں دی''۔