اپنے لئے اس دنیا میں سب ہی جیتے ہیں مگر قوم کے پیارے وہی ہیروز ہوتے ہیں جو انسانیت کے لئے جیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ عظیم کارنامہ '' کمار بھیل'' نامی شخص نے کیا۔
مٹھی سے مٹیاری جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی جس کو دیکھ کر کمار نے اپنی جان کی پروہ نہ کیئے بغیر وین میں سوار 18 لوگوں کو تو بچا لیا مگر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
کمار وین کے قریب بائیک پر سوار تھا اور جیسے ہی وہ وین کے قریب سے گزرا اور جلتی ہوئی وین پر چھلانگ لگا کر لوگوں کو باہر نکالا۔
وین میں 3 خواتین ڈاکٹر سمیت 18 افراد موجود تھے۔ اور گاڑی کے شیشے اندر سے بند تھے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ نہ کرسکے مگر کمار نے ان لوگوں کی زندگی بچا لی۔
یہاں صرف کمار نے انسانیت کا جذبہ ہی نہیں دکھایا بلکہ اس نے یہ مثال قائم کر دی کہ دین و دھرم اپنی جگہ اور حقوقِ انسانیت اپنی جگہ۔ کمار ایک ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ وین میں سوار افراد مسلمان تھے۔
پوری قوم کمار بھیل کی اس بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔