کہتے ہیں کہ انسان کی پیدائش سے قبل ہی قدرت اس کے لئے ہمسفر چُن چکی ہوتی ہے، تاہم کچھ ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے آپ میں منفرد ہوتے ہیں اور اپنے لئے سب سے الگ ہی ہمسفر تلاش کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے جوڑوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
کیل جانس اینڈ مارجری مقول، 30 سالہ نوجوان کی 90 سالہ عمر رسیدہ عورت سے شادی
عمر سے بڑے فرد سے شادی تو عام بات ہے مگر اپنی عمر سے اس قدر بڑی عورت سے شادی کی کہانی شاید کسی نے نہیں سُنی ہو گی، کیل جانس نے اپنے سے 60 سالہ عمر رسیدہ خاتون سے شادی کی جبکہ کیل جانس خود تیس سال کے نوجوان ہیں اس بارے میں کیل جانس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مارجری سے ملنا شروع کیا تو وہ انہیں بے حد پسند آئیں اور ان دونوں نے شادی کر لی، البتہ پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والا یہ منفرد جوڑا ساتھ جہاں بھی جاتا ہے لوگ انہیں حیرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں مگر انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پالو اینڈ کیٹیوشیا، دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا جوڑا
یہ برازیل سے تعلق رکھنے والا دنیا کا حیرت انگیز اور سب سے چھوٹے قد والا جوڑا ہے، 2016 میں ان دونوں کو دنیا کے سب سے چھوٹے قد والا جوڑا قرار دیا گیا تھا، ان دونوں کا مشترکہ قد صرف 71.42 انچ ہے، ان دونوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک ساتھ زندگی کی ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
مارٹِن اینڈ اینا دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑے قد والا جوڑا
مارٹن اور اینا دنیا کی تاریخ کے سب سے حیرت انگیز جوڑی ہے، یہ 1871 میں دنیا کا سب سے بڑا قد رکھنے والا جوڑا تھا ان دونوں کا قد عام لوگوں سے بے حد لمبا تھا یہی وجہ تھی کہ ان دونوں کی یہ جوڑی باقی سب سے منفرد اور دلچسپ تھی تاہم حیرت انگیز طور پر یہ دونوں بے تحاشہ لمبے تھے مگر ان کے بچے عام لوگوں جتنے قد کے تھے۔
شان اسٹیون ایند مینڈی، ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا چھوٹے قد والا جوڑا
شان پیدائشی طور پر ہڈیوں کی ایک بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی ہڈیاں اور ٹانگیں بے حد چھوٹی تھیں اور وہ بچپن ہی سے وہیل چیئر پر تھے ان کا قد صرف 3 فٹ تھا، تاہم انہوں نے 2012 میں اپنی 4 فٹ کی دوست مینڈی سے شادی کر لی، یہ دونوں موٹیویشنل اسپیکر بھی تھے، بد قسمتی سے 2019 میں شان اپنی پیدائشی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔