نئے مالی سال کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کا آغاز 431 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1,800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1,841 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 182,143 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس سے 181 اور 182 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی بحال ہوگئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں اسٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کو 44 فیصد منافع دیا، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی مالیت 20 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,886 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔