حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور بڑا دھچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

image

حکومتِ پاکستان نے عوام کو ایک اور دھچکا دے دیا، متعدد بار قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل بھی 4 روپے 42 پیسے مہنگا ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 114 روپے 66 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US