منفرد کرتب دکھانے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے اور یہ ضروری بھی ہے کہ کیونکہ زندگی میں کچھ نیا کام کرنے کے بارے میں انسان ایک مرتبہ تو ضرور سوچے، ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کچھ نیا کرنے کے چکر میں یا تو دنیا کو حیران کر دیتے ہیں یا پھر سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ ایسا کرنا چاہیئے تھا بھی یا نہیں مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو چلتی ہوئی ٹرین کے نیچے پٹری پر لیٹ گیا۔
اس شخص نے ایسا کیوں کیا؟
پاکپتن سے تعلق رکھنے والا یہ شخص چلتی ہوئی ٹرین کی پٹری کے نیچے اس لئے لیٹ گیا تھا کیونکہ اس کی محلے والوں سے 500 روپے کی شرط لگی ہوئی تھی کہ جیتنے پر اس کو 500 روپے دیں گے جس کی وجہ سے یہ پٹری پر لیٹ گیا ۔
یہ ایک جان لیوہ کھیل تھا کیونکہ کچھ بھی ہوسکتا تھا، یہ مر بھی سکتا تھا مگر خُدا نے اس کی جان بچا لی۔
سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے مگر آپ دیکھ سکتے ہیں ویڈیو میں کہ اس کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا اور جتنی رقم اس شخص نے جیتی تھی اس سے کہیں زیادہ رقم اس کو پولیس والوں کو دینی پڑی کیونکہ اس شخص کو گرفتار کر کے اقدامِ خودکشی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔