دبئی: سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق زرین مشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں ہی مقیم تھیں، عمر رسیدہ ہونے کے باعث گزشتہ چند دنوں سے اُن کی طبعیت ناساز تھی۔ زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔
آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین ملک نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے انتقال کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔