پاکستان کے بڑے شہر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

image

پشاور میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، بڑھتی شرح کے سبب ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے اُن میں حیات آباد کے فیز 3 اور فیز 4 کے مختلف سیکٹرز، سرکلر روڈ سے متصل یکہ توت و مچنی روڈ سے متصل ورسک روڈ جبکہ خوشحال ٹاؤن اور کوہاٹ روڈ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی، دیگر کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اِن علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہو گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US