مانتے ہیں کہ سرد موسم میں روز نہانا کچھ لوگوں کے لئے مشکل ہوتا ہے مگر کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص 60 سال سے ہی نہ نہایا ہو؟
سوچ کر بھی کراہیت محسوس ہوتی ہے مگر ایسا ایک شخص واقعی موجود ہے جو کہ گزشتہ 60 سال سے ایک بار بھی نہیں نہایا مگر اس نے ایسا کیوں کیا؟ آیئے جانتے ہیں۔
یہ ہے ایران کے ایک گاؤں کا رہائشی 87 سالہ شخص جو کہ گزشتہ 6 دہائیوں سے پانی کے قریب بھی نہیں بھٹکا یعنی اس نے پورے 60 سال سے غسل ہی نہیں کیا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ شخص وہم کا شکار ہے کہ اگر یہ نہایا تو یہ بیمار ہو جائے گا، مگر اس کو کون بتائے کہ یہ اگر مزید نہ نہایا تو بیمار ضرور پڑ جائے گا۔
یہی نہیں بلکہ دھول مٹی سے اٹے اس شخص کا کھانا بھی نہایت کراہیت آمیز ہے، یہ شخص مردہ جانوروں کا گوشت کھاتا ہے جبکہ کانٹوں والے چوہے کا گوشت اس کی پسندیدہ ڈش ہے۔
اس شخص کہ حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں یہ شخص جذباتی دکھوں کا شکار رہا، جس کے بعد اِس نے تنہائی کی زندگی اپنا لی اور تب سے اب تک یہ دنیا سے بلکل ہی کٹ گیا ہے۔
اس کی گندگی کے باعث چونکہ لوگ اِسے سخت ناپسند کرتے ہیں لہٰذا وہ ان سے دور ویران مقامات پر رہتا ہے، اور جب اِسے اپنے بال کاٹنے کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ انہیں آگ سے جلا دیتا ہے۔
جبکہ موسم سرما میں یہ شخص سردی سے بچنے کے لیے ایک جنگی ہیلمٹ پہنے رکھتا ہے۔