پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور آن لائن ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے فروغ پانے لگا

image

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور آن لائن ادائیگیوں کے نظام میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے باعث مالی لین دین کے طریقہ کار تیزی سے جدید خطوط پر استوار ہو رہے ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے مطابق ملک میں تقریباً 88 فیصد ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں جو مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل لین دین کے حجم میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مجموعی مالیت میں بھی 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ایسوسی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ لین دین کی تعداد میں اضافے کا مطلب ہمیشہ مالی مالیت میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہوتا۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس ریٹیل بینکنگ اور مالیاتی شعبے سے متعلق متعدد اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے جن میں ڈیجیٹل بینکنگ کے مستقبل، صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مالی شمولیت کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نہ صرف مالیاتی نظام میں شفافیت آئے گی بلکہ ملک میں جدید بینکاری خدمات کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں بھی مزید بہتری متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US