قومی ٹیم کی پریکٹس کا دوسرا روز، کارساز، حسن اسکوائر اور کون کون سے راستے بند؟

image

قومی کھلاڑی دوسرے دن کی پریکٹس سیشن کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے، متعدد راستے بند۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے دن کے پریکٹس سیشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر شارع فیصل کچھ وقت تک عام گاڑیوں کے لیے بند کی گئی، جبکہ قومی ٹیم کے گزرنے کے بعد شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا لیکن گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

آج ٹیم کی پریکٹس کے دوسرے روز کارساز، حسن اسکوائر، ڈالمیا اور نیو ٹاؤن سےاسٹیڈیم کے راستے بند رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US