14 جنوری کو پیزا شاپ سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔۔۔ سوشل میڈیا پر دوست بننے والی لڑکی سے ملنے گیا ڈیلیوری بوائے لاپتہ

image

کراچی کے علاقے گارڈن سے پیزا بوائے لاپتہ، سوشل میڈیا فرینڈ سے ملنے گیا واپس نہ لوٹ سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے پیزا ڈیلیوری بوائے لاپتہ ہو گیا ہے، لاپتہ ڈیلیوری بوائے کا نام جنید ہے جو کہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ہے، جنید 14 جنوری کو پیزا شاپ سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی کا رہائشی پیزا ڈیلیوری بوائے مبینہ طور پر گارڈن کے علاقے سے اغواء ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنید آخری مرتبہ کسی سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی لڑکی سے ملاقات کے لیے ملازمت کے مقام سے نکلا اور کچھ دیر بعد اس کا موبائل نمبر آف ہو گیا۔

24 سالہ جنید اسلم کے اغواء کا مقدمہ اس کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ گارڈن میں درج کر لیا گیا ہے۔

جنید کے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جنید 14جنوری کو گارڈن میں پیزا شاپ سے کسی لڑکی سے ملنے کا کہہ کر نکلا تھا، اس کے بعد وہ واپس نہیں آیا اور تب سے اس کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US