بار بار رب نے اپنے گھر بلایا ۔۔۔ وہ وقت جب شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ مدینے کی گلیوں میں تھے، دیکھیں خوبصورت تصاویر

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یوں تو پوری دنیا گھومتے رہتے ہیں اور اپنے ساتھ اپنی بیٹیوں کو بھی سفر پر لے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شاید آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ بہت سی تصاویر موجود ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی دیگر ممالک تو گھومنے اور کام کاج کے سلسلے میں جاتے ہی ہیں وہیں اللہ کے گھر مکہ اور نبی کے شہر مدینہ جانا بھی ان کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔

آیئے جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کب کب عمرہ پر گئے ہیں جانتے ہیں۔

مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی سال 2012 میں مکہ مکرمہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس پہنچے تھےجہاں ایک محفل میں ان کی ملاقات بھارتی اداکار عامر خان کے ساتھ ہوئی تھی جو اپنی والدہ کو لے کر حج کروانے مکہ لائے تھے۔

اس دوران شاہد آفریدی کے ہمراہ مرحوم جنید جمشید بھی موجودد تھے۔

سال 2013 میں شاہد آفریدی اپنے بھائی کے ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے۔

اس کے بعد کرکٹر شاہد آفریدی نے سال 2019 میں ماہ رمضان کا آخری عشرہ میں مدینہ میں گزارا تھا، انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کی مدینہ میں لی گئی پیاری تصویر۔

شاہد آفریدی ایک بار حج جبکہ دو مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US