90 کی دہائی کا مشہور ترین ماضی کا ڈرامہ الفا براوو چارلی کسے نہیں یاد؟ اس ڈرامہ سے تعلق رکھنے والا ہر کردار مداحوں کے دل کے کافی نزدیک رہا ہے۔
اس ڈرامہ میں ویسے تو ہر کردار ہی کافی دلچسپ تھا لیکن ایک کردار گل شیر کا تھا جسے ہر کسی نے ہی بے حد پسند کیا اور آج کل یہ کردار وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں میدان میں آ چکا ہے۔
کیپٹن گل شیر کا کردار لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے نبھایا، یہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آتے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ان کی یہ ویڈیو شئیر کی ہے۔
قاسم شاہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں '' 1987ء میں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ایک بندہ کرکٹ چھوڑ چکا تھا یہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کر لیا تھا مگر اُس دوران انہیں احساس ہوا کہ کرکٹ کے بغیر اسپتال بنانے کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا''۔
انہوں نے کہا کہ ''عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو واپس ٹریک پر لے کر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے گندگی صاف کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنا مقصد بنایا، یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے انہیں سب سے بڑا عہدہ درکار تھا پھر قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ پاناما جیسے کیسز سامنے آگئے اور عمران خان کو اگے آنے کا موقع مل گیا''۔
انہوں نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیے گا۔