پیٹرول پمپس کے خلاف بڑی کارروائیاں، ایک ہزار سے زائد پیٹرول پمپس سیل

image

پاکستان میں سالانہ 2 ارب ڈالرز کی اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت ہونے کا انکشاف، وزیرِاعظم نے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث ایک ہزار 482 پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے۔

پیش کردہ رپورٹ کے مطابق خفیہ چھاپوں کے دوران 30 لاکھ لٹر پیٹرول اور 10 ملین لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا، پنجاب سے 92، خیبر پختونخواہ میں 23 اور سندھ میں 4 پیٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کی گئیں۔

کارروائیوں کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب ڈالرز کی اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

تاہم حکومت نے فوری ایف بی آر کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں ملوث پمپس کےخلاف جاری آپریشن میں رینجرز، کسٹمز، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی کام میں ملوث پیٹرول پمپ مالکان کو 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی، جبکہ اسمگل پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US