گھر کا صفایا کرنے کے بعد خود چائے بنائی اور پی کر چلتے بنے۔۔۔جانیں رکن پنجاب اسمبلی کے گھر بڑی ڈکیتی کیسے ہوئی؟

image

شادی کے گھر میں دو کروڑ کی ڈکیتی، رکن پنجاب اسمبلی کے گھر میں شادی کا جشن غم میں تبدیل۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں مسلح ڈاکوؤں نے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کا گھر لوٹ لیا، بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز مہاروی کے بھائی کے گھر میں رات گئے چار مسلح ڈاکو گُھس گئے جنہوں نے اسلحے کی زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔

ڈاکوؤں نے مطمئین ہو کر واردات کی، 4 گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اس دوران 150 تولے سونا، 3 کلو چاندی، 18 لاکھ نقد لوٹ کر بعد ازاں خود چائے بھی بنائی اور تسلی سے چائے پینے کے بعد لوٹا ہوا سامان لے کر فرار ہو گئے۔

ڈی پی او چشتیاں کے مطابق اہلِ خانہ نے بتایا کہ مسلح افراد کم و بیش دو کروڑ مالیت کی ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہوئے، متاثرہ فیملی کے گھر چند روز بعد بیٹی کی شادی تھی، تاہم ڈی پی او چشتیاں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US