کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز میں ملنے والا کھانا لوگوں کو پسند کیوں نہیں آتا؟ ایسی وجہ جو یقیناً اس سے پہلے آپ کو نہیں معلوم ہو گی

image

کیا آپ کو بھی ہوئی جہاز میں ملنے والا کھنا بلکل پسند نہیں؟ اگر ہاں تو آج جان لیجیئے اس کی چند ایسی وجوہات جو آپ کو حیران کر دیں گی۔

سفر میں بھوک کس کو نہیں لگتی اور اگر سفر طویل ہو تو یہ بھوک شدت اختیار کر جاتی ہے، جب کبھی آپ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوں گے تو یقیناَ کھانے کی ٹرالی آپ تک پہنچنے کا انتظار کرتے ہوں گے، لیکن جب یہ کھانا آپ تک پہنچے اور آپ اِسے تناول فرمائیں تب معلوم پڑتا ہے کہ آپ کا وہ انتظار رائیگاں گیا۔

جی ہاں ہوائی جہاز میں ملنے والا کھانا بظاہر اچھا لگتا ہے مگر زائقے میں کسی کو بھی پسند نہیں آتا، تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ چلیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

ہوائی جہاز کا کھانا بد زائقہ کیوں ہوتا ہے؟

تحقیق کے مطابق طیاروں میں ملنے والے کھانے کا زائقہ دار نہ ہونا ایک سائنسی عمل ہے، امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ہوا میں بلند ترین اونچائی اور ہوائی جہاز کے ہوا کو چیرتے ہوئے آگے بڑھنے کے شور کے باعث انسان کی سونگھنے اور چکھنے کی حِس متاثر ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے کا شور دراصل انسان کی کھانے اور سونگھنے کی حِس پر اثر ڈال سکتا ہے اور اس طرح پانچ بنیادی ذائقہ یعنی میٹھا، نمکین، کھٹّا، کڑوا اور مرچ کا زائقہ مسافر محسوس ہی نہیں کر پاتے۔

یہی وجہ ہے کہ ہوائی جہاز میں چاہے جتنے ہی لوازمات پیش کئے جائیں مگر مسافروں کو ان کا زائقہ پسند نہیں آتا۔

جبکہ اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ہوائی جہاز جب بلندی پر جاتا یا اپنا رُخ تبدیل کرتا یعنی دوسری جانب مُڑتا ہے تو مسافروں کو متلی محسوس ہوتی ہے تاہم اس وجہ سے بھی انہیں طیاروں کا کھنا بد زائقہ معلوم ہوتا ہے۔

اُمید ہے یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہوں گی، آپ نے جب ہوائی جہاز میں پہلی مرتبہ سفر کیا تو کیسا محسوس کیا اپنے خیالات کا اظہار ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US