پہلے پیسوں کا ہار بھی پہنایا جاتا تھا اور روزہ کشائی بھی یوں ہوتی تھی ۔۔۔ پاکستان میں پہلے دور کی خوبصورت تقریبات جو اب نہیں ہوتیں، دیکھیں وہ تصاویر جو آپ کے گھر میں بھی موجود ہوں گی

image

پہلے کا دور بہت حسین ہوا کرتا تھا جنہیں سوچ کر یوں لگتا ہے کہ وہ دن صرف ایک خواب کی مانند تھے۔ان دنوں لوگوں میں بہت محبت تھی اور وہ محبت بانٹنے کا دور تھا۔ اس دور کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ پورا خاندان مل بانٹ کر تقریبات کے انتظامات سنبھال لیتا تھا اور سب ہنسی خوشی ایک دوسرے کے ساتھ دن گزارتے تھے۔

ہم نوے کی دہائی میں بچپن گزارنے والی شاید وہ آخری نسل ہیں جس کا بچپن پچھلی نسلوں کی روایتوں سے اک گہرا ربط رکھتا ہے۔ ہمارے کھیل، رسم و رواج، شادی بیاہ، میلے ٹھیلے اور گاؤں کی چوپالیں ہی ہماری کل کائنات ہوا کرتے تھے۔

آج ہم آپ کو پہلے کے حسین دور کی دیگر فیملی تقریبات کی منفرد تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو بھی اپنا گزرا ہوا دور یا آجائے گا۔

بچے کی روزہ کشائی کی تصویر جس میں اسے پھولوں کا ہار بھی پہنایا ہے۔

ننھے منے مسکراتے بچے جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی سالگرہ کی تقریب میں تصویر کھچوا رہے ہوں۔

90 کی دہائی میں دن کے وقت کھانے کی خصوصی تقریب۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US