’ اب اُنہیں کوئی مفتی نہ بولے: اہل خانہ نے موبائل چھین کر مفتی قوی کو کمرے میں بند کردیا اور پھر ۔۔۔ گھر والوں نے خاموشی توڑ دی

image

ملتان: انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی متنازع ویڈیوز کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے موبائل چھین کر انہیں کمرے میں بند کیا اور علاج شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کی کچھ دنوں قبل نازیبا الفاظ پر مبنی انٹرنیٹ پر ایک متنازع وائرل ہونے والی ویڈیو پر اہل خانہ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی سے مفتی کالقب واپس لے لیا اور عوام سے التجاء ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں صرف عبدالقوی کہہ کر مخاطب کیا جائے۔اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی کا موبائل چھین کر انہیں کمرے میں بھی قید کر دیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ مفتی قوی کا ذہنی علاج کرایا جارہا ہے جبکہ اُن سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا ہے لہٰذا آئند کوئی بھی اُن کے نام سے ساتھ مفتی نہ لگائے۔

اہل خانہ نے مزید عبدالقوی کی خرکات کے بارے میں سےہماری پوری دنیامیں رسوائی ہوئی اور انہوں نے اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے خاندان کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US