سمندری طوفان کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

image

بلوچستان میں سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو احتیاط کی ہدایت جاری۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سمندری طوفان کے پیشِ نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمۂ فشریز نے گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو آج سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا ہے تاہم اگر ماہی گیروں نے احتیاط نہ کیا تو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک سمندری طوفان بن رہا ہے اس لئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے نہ دیا جائے۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے پیر تک تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US