فواد چوہدری کا مریم نواز پر ایک اور وار، مہنگے کپڑے پہننے کے لئے رقم کہاں سے لاتی ہیں دعویٰ کر دیا۔
فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کی شہزادی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا اپوزیشن کو صرف اپنی کرپشن کی رقم کی فکر ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے ہر جلسے میں مہنگے ڈیزائنرز کے کپڑے پہنتی ہیں تو وہ اس طرح کے مہنگے کپڑوں کے لیے رقم کہاں سے حاصل کرتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یقیناً یہ رقم کرپشن کے پیسوں سے ہی حاصل ہوتی ہے جب ہی تو اپوزیشن کو صرف اپنی کرپشن کے پیسوں کی فکر لگی رہتی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بات راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں نیشل سینٹر برائے انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور سولائزیشن کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت شعبہ زراعت اور اس سے وابستہ صنعتوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، موجودہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے تاہم اپوزیشن صرف پاپا اور پیسہ بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔