گرمی ہو یا سردی لنڈے بازاروں میں آپ لوگ بھی ضرور جاتے ہوں گے کیونکہ وہاں معیاری اشیاء سستے داموں میں باآسانی مل جاتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایک مرتبہ ان بازاروں سے دیکھ کر اچھی چیز خرید لی جائے تو وہ طویل عرصے تک چلتی ہے اور خراب بھی دیر سے ہی ہوتی ہے۔
مگر آپ نے غور کیا ہوگا کہ جب بھی ان بازاروں کا رخ کریں کپڑوں، جوتوں، پرس اور دیگر اشیاء میں سے ایک جیسی خوشبو آتی ہے آخر وہ خوشبو کس چیز کی ہوتی ہے کیا آپ کو معلوم ہے ؟
خوشبو کیوں اور کس چیز کی آتی ہے؟
٭ ان کپڑوں اور جوتوں میں ایک جیسی آنے والی خوشبو مختلف کلینرز اور ایک گیس جی ایل سی کورومیٹک گیس کی آتی ہے، ساتھ ہی آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ان کپڑوں کو سپرٹ اور گندھک کے تیز محلول شدہ تیزاب سے دھویا جاتا ہے تاکہ اس کو آپ اور ہم استعمال کر سکیں۔
دھو کر استعمال کے قابل کیسے بنائیں؟
لنڈے کے کپڑوں کو بغیر دھوئے ہر گز نہ پہنیں کیونکہ اس میں موجود جی ایل سی گیس کی وجہ سے جلد پر خارش بھی ہو سکتی ہے اس لئے مناسب ہے کہ ان کو بتائے گئے طریقے سے دھوئیں:
طریقہ:
٭ ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اس میں دو چمچ سفید سرکہ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں۔
٭ اس میں لنڈے سے خریدے گئے کپڑے ڈالیں اور اوپر سے کپڑے دھونے والا سرف اور ایک گلاس ک برابر لیموں کا رس ڈال کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ ان کپڑوں کو یاک رات بھگونے کے بعد اگلی صبح دھو لیں، ان میں موجود ہر طرح کی گندگی یا گیس کے ذرات باہر نکل جائیں گے اور آپ کو ان سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔