شادی میں پیسوں کی بارش۔۔۔ باپ نے بیٹے کی شادی میں ڈالرز لُٹا دیئے، ویڈیو وائرل

image

شادیوں میں آپ نے پھولوں نچھاور ہوتے ہوئے ضرور دیکھے ہوں گے اور پاکستانی کرنسی نوٹ نچھاور ہوتے ہوئے بھی ضرور سنا ہوگا مگر حال ہی میں پنجاب میں ایسی شادی ہوئی کہ باراتیوں سمیت دیگر مہمان ڈالرز سے مالا مال ہوگئے۔

گوجرانوالہ کی ڈی سی کالونی میں رہائش پزیر ایک صنعت کار کے بیٹے کی شادی گذشتہ روز چندا قلعہ بائی پاس کے قریب میرج ہال میں ہوئی۔ جب باراتی بارات لے کر پہنچے تو دلہن والوں کی طرف سے بارات کا بلکل معمولی سا استقبال کیا گیا مگر دولہے کے والد اور قریبی دوستوں نے پاکستانی نوٹ سمیت ڈالرز نچھاور کرکے سب کو حیران کر دیا۔

عالم یہ تھا کہ نہ صرف دلہن والے بلکہ خود باراتی بھی ڈالرز جمع کرتے ہوئے نظر آئے۔ بڑے تو بڑے بچوں کی بھی ہوئی خوب کمائی، کسی نے جمع کیئے 10 ڈالرز تو کسی نے جمع کیئے ہزاروں پاکستانی روپیے، کسی کے ہاتھ آیا ہزار کا نوٹ تو کسی کو ملا صرف 5 کا سکہ۔۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے دولہا کے قریبی دوست اور والد گاڑی پر چڑھ کر پیسے لُٹا رہے ہیں۔ اور شرکاء پیسے جمع کرنے میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US