بشریٰ انصاری کی والدہ کو اپنی بیٹی سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں معلوم ہے یا نہیں؟ اسماء نے حیران کن پوسٹ شئیر کردی

image

گزشتہ ہفتے کورونا سے انتقال کرنے والی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد کی وفات کا اُن کے والدہ کو معلوم نہیں ہے۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ اُن کے والدہ کو سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

اسماء عباس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیمار والدہ کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں والدہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے اُنہیں بوسہ دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خُدا! میری والدہ کی پریشانی اور تکلیف دور کرے۔

اسماء عباس نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم!میری والدہ کی صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

خیال رہے کہ اسماء عباس ک علاوہ ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری بھی اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں والدہ کی صحتیابی کے لیے دُعا بھی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts