دیمک کا دھماکا، 38 دن میں 16 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

image

 خوف،  تجسسں اور سنسنی سے بھرپور فلم ’دیمک‘ نے ریلیز کے 38 دنوں میں 16 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے پاکستانی فلمی صعنت میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 اس فلم  نے نا صرف عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ ناقدین کو بھی حیران کر دیا ہے۔ فلم کے ہولناک مناظر، سنسنی خیز کہانی اور دل دہلا دینے والے کرداروں نے ناظرین کو سینما گھروں کی نشستوں سے جکڑ کر رکھا۔

فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری کی جاندار اداکاری نے فلم میں جان ڈال د ی ہے۔

ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم بینوں کی طویل قطاریں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ پاکستانی عوام اب معیاری اور منفرد مواد کو بھرپور پذیرائی دے رہے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر سید مراد علی شاہ اور ہدایت کار رافع راشدی ہیں،’دیمک‘ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت ملک بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔

دیمک اس بات کو ثابت کردیا کہ اگر کہانی میں جان ہو ،اور پروڈکشن معیاری ہو ، اور ادکار حقیقی انداز میں کردار نبھائیں تو پاکستانی سینما کسی بھی عالمی فلم کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts