حمیرا اصغر کی موت، فیصل قریشی کا جذباتی پیغام

image

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری کے تمام فنکاروں کے لیے ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ساتھی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں تو خود کو اکیلا نہ سمجھیں ۔

اور ان سے رابطہ کریں وہ اور ان کے ساتھ دیگر اداکار مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فنکاروں کیلئے بنائی گئی آرگنائزیشن ’ایکٹ پاکستان‘ کی جانب سے اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی مدد کیلئے ’ایکٹ‘ میں لوگ موجود ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد کریں گے چاہے وہ معاشی مسائل ہوں یا صحت کے مسائل ہوں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ میرے ساتھ ساتھ حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا سمیت دیگر لوگ 24 گھنٹے مدد کیلئے موجود ہیں اس لئے براہِ کرم اگر کوئی کسی مسائل اور پریشانی کا سامنا کر رہا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے فیصل قریشی کی اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو خوب سراہا جارہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts