پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر پرانی فیملی فوٹو شیئر کیں جس پر انہوں نے غم کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ کی پرانی یادگار تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر وہ غمزدہ نظر آ رہی ہیں۔
تصویروں میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بہنوں اور خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بشریٰ انصاری نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’خاندان، اُن کا دل ٹوٹ چکا ہے۔‘
بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر ی گئی تصویروں میں حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب انتقال کر جانے والی بشریٰ انصاری کی بہن سنبل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس پوسٹ سے قبل بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمیں کیا معلوم تھا کہ تُم ہمیں چھوڑ کر چلی جاؤ گی۔