شادی کے بعد گھومنے گئے تھے، وہاں نیا شادی شدہ جوڑہ مرگیا اور پھر ۔۔۔ 2 سال قبل مرنے والا یہ جوڑہ کون تھا؟

image

زندگی بھر پڑھائی لکھائی میں محنت کرنے کے بعد جب انسان ایک اعلیٰ مقام پر پہنچ جائے اور پھر شادی کے بعد گھومنے پھرنے اور دماغ کو سکون دینے کے لئے جائیں تو سب ہی آرام پسند کرتے ہیں۔ مگر قسمت کو جو منظور ہو، کچھ ایسی ہی ایک کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو سن کر یقیناً آپ کو بھی دکھ ہوگا۔

یہ کہانی ہے دفترخارجہ کی افسر سیدہ فاطمی کی جن کی شادی 29 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ یہ اپنی شادی سے دس روز قبل ہی دفترخارجہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنی تھیں ان کا تعلق اٹک سے تھا۔ یہ سول سروس کے 42 ویں کامن میں بھی تھیں۔

شادی کے بعد دونوں میاں بیوی ہنی مون منانے کے لئے ہنزہ گئے تھے اور وہاں ہوٹل کے کمرے میں گیس کی لیکج ہونے کی وجہ سے مرگئے تھے۔

سیدہ فاطمی کی شادی سید شعیب حسن سے ہوئی تھی جو کہ ایک نجی فرم میں کام کرتے تھے۔

آپ بھی دیکھیں اس جوڑے کی چند حسین تصاویر:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US