عظمیٰ بخاری سے منسوب فیک ویڈیو کیس، فلک جاوید اور دیگر پر فردِ جرم عائد

image

عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں عدالت نے فلک جاوید اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر عظمیٰ بخاری سے منسوب ایک جعلی ویڈیو وائرل کی۔

کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کر دی۔

این سی سی آئی اے کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ وائرل کی گئی ویڈیو جعلی تھی، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط تاثر پیدا کرنا اور کردار کشی کرنا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US