بھارتی دہشت گردی سے خطے میں بڑی جنگ کا خدشہ ہے، شیری رحمان

image

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے باعث خطے میں کسی بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے دہشت گردی میں کردار کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی فورمز کو بھی یہ دیکھنا چاہیے کہ بھارت خود دہشت گردی میں کس حد تک ملوث رہا ہے۔ انہوں نے حالیہ سڈنی فائرنگ واقعے میں بھارتی شہریوں کی ملوث ہونے کے شواہد کی جانب بھی اشارہ کیا جو بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے بھارت کو ان الزامات پر جواب دینے کے لیے وقت دیا لیکن مقررہ مدت گزرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے دوہرے معیار کا نوٹس لیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US