ان کا کام صرف امتحانات کی تاریخ کو آگے پیچھے کرنا ہے ۔۔ مونس الٰہی نے وزارت تعلیم کا کون سا ’نیا نام‘ تجویز کردیا؟

image

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما مونس الہیٰ وزارت تعلیم کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آتے کیونکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سنے بغیر امتحانات کی تاریخ کو آگے پیچھے کرنا ٹھیک نہیں ہے اور حکومت کے پاس اس وقت کورونا وائرس سے تعلیم کو بچانے کیلئے نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی طلبہ کو تعلیمی بحران سے نکالنے کا کوئی پلان ہے۔

بس امتحانات کی تاریخ کو آگے پیچھے کرنے کے سوا اس وزارت میں کچھ نہیں ہوتا، اس لیے اس کا نام وزارت تعلیم نہیں بلکہ وزارت “ڈیٹ شیٹ“ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اب طلبہ کو بغیر تیاری کے امتحانات دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US