پاکستان کے کون کون سے شہروں میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

image

صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام اسکول آج سے کھول دیے گئے ہیں، ایک طرف تو اسکول کھولنے کا فیصلہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور دوسری طرف یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ 23 جولائی سے ملک بھر میں دسویں تا بارہویں جماعت کے امتحانا ت شروع ہونے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کی تیاری اچھے سے نہیں ہو پائی ہے ، اسکول کھلنے سے بچے روز اسکول آسکتے ہیں اور امتحانات میں بہترین نتائج اور اچھے مستقبل کیلئے بہترین انداز میں تیاری کریں گے۔

اس مسئلے پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ صوبے بھر میں تمام اسکول اور کالجز 31 مئی سے کھولے جارہے ہیں مگر اسکولز اور کالجز میں صرف دسویں تا بارہویں جماعتوں کی ہی کلاسز ہوں گی اور کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسکول اور کالجز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کر ڈالا کہ دیگر کلاسز 7 جون تک شروع نہیں کی جا سکتی۔

ادھر صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان تراکئی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے بھر میں اسکول اور کالجز 31 مئی یعنی آج سے کھولے جار ہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے ٹویٹر پر نوٹیفیکیشن شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز میں صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباکو امتحانات کی تیاری کی غرض سے آنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا، اور میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحانات لازمی ہوں گے جس کیلئے ہم نے تیاری پوری کر لی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US