وزیراعظم عمران خان کو لائیو ٹیلی تھون میں فون کال پر شکایت کرنے والی عائشہ نامی خاتون کی شکایت پر ہونے والی کارروائی کو آئی جی پنجاب انعام غنی صاحب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شئیر کر دیا ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ خاتون نے ایس ایس پی زیشان اصغر کے بھائی عمران اصغر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو شکایت کی تھی کہ عمران اصغر انکا گھر خالی نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی گھر کا کرایہ ادا کر رہا ہے۔خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عمران اصغر سے گھر خالی کروالیا تھا اور اب خاتون نے عمران اصغر سے گھر کے کرائے اور مرمت کی مد میں 5 لاکھ طلب کیے ہیں۔
اس کے علاوہ خاتون نے گھر کے کرائے کیلئے پولیس تھانے میں درخواست دی تھی کہ کرائے کی مد میں میرے جتنے بھی پیسے ہوں وہ مجھے دلوائے جائیں لیکن اس سلسلے میں ایس ایس پی زیشان اصغر کے بھائی عمران اصغر نے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی زیشان اصغر اس وقت بلوچستان میں اپنی خدمات سر انجام دیے رہے ہیں۔