اداکاروں کا مختلف طریقوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنا عام بات ہے، لیکن کئی ایسے اداکار بھی ہیں جو کہ اپنے نظریہ اور نظم و ضبط کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ حمیمہ ملک نے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حمیمہ ملک نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس طرز زندگی کو اپنانا چاہتی ہوں جہاں حجاب کی عزت ہو اور ہر کوئی اسے لے سکیں۔ ۔
جبکہ حمیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کی زندگی اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں وہ ایک ٹھہراؤ کو محسوس کر رہی ہیں۔ حمیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید میرے مرشد ہیں جن کی وجہ سے میں اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیوں کو محسوس کر رہی ہوں۔
حمیمہ نے اپنی زندگی کے ایک خاص مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک مجھے اتنی طاقت دے کہ میں چند اہم فیصلے کر سکوں اور زندگی کے اس مقام پر پہنچ سکوں جہاں میں حجاب کی عزت کر سکوں اور اسے بنا خوف کے پہن سکوں۔
اس انٹرویو میں اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن دُعا ملک بھی موجود تھیں، جن کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ دو سال سے حجاب کر رہی ہوں۔ زندگی میں انسان کو رہنمائی کسی انسان سے ہی ملتی ہے اور مجھے بھی وہ انسان مل گیا، جس نے مجھے زندگی کو صحیح طور پر جینے کا سلیقہ بتا دیا۔
واضح رہے حمیمہ ملک، اور فیروز خان مذہبی لگاؤ کی بنا پر خبروں میں ہیں جبکہ بہن دُعا ملک نے گزشتہ برس مارچ میں حجاب لینے کا اعلان کیا تھا۔