بینک سائبر سیکیورٹی کو اولین ترجیح دیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

image

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوسری پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بینکوں کی سائبر سیکیورٹی کی مؤثر نگرانی کرے اور مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو سرمائے تک رسائی صرف تقاریر تک محدود نہیں رہنی چاہیے اسی لیے بجٹ میں اس شعبے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط، نجکاری اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جبکہ 28 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ورچوئل اثاثوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ماہانہ سرمایہ کاری 18 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ میں وسعت لائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US