پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچ سیشنز کی تیزی کے بعد کریکشن دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ مثبت زون سے منفی زون میں چلی گئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 672 پوائنٹس تک اضافہ ہوا جس سے سوا پانچ ماہ بعد 188 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈرڈ انڈیکس 139 پوائنٹس کمی کے بعد 187,315 پوائنٹس پر آ گیا۔